‏کسی بشر میں ہزار خامی اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا

کسی بشر میں
ہزار خامی
اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا

کسی بشر کا جو راز پاؤ
یا عیب دیکھو
تو چپ ہی رہنا

اگر منادی کو لوگ آئیں
تمہیں کُریدیں
تمہیں منائیں

تمہاری ہستی کے گیت گائیں
تمہیں کہیں کہ
بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دو
تو چپ ہی رہنا

جواز یہ ہے دلیل یہ ہے
ضعیف لمحوں کی لغزشوں کو
حرام ناطے کی قربتوں کو
ہماری ساری حماقتوں کو
ہماری ساری خباثتوں کو

وہ جانتا ہے
وہ دیکھتا ہے
مگر وہ چپ ہے
اگر وہ چپ ہے
تو میری مانو
وہ کہہ رہا ہے
کہ
چُپ ہی رہنا_!!!

 افتخار افی

Leave a comment